ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ووٹ ڈالنا سماجی ذمہ داری ہے، جرمن صدر

ووٹ ڈالنا سماجی ذمہ داری ہے، جرمن صدر

Sun, 24 Sep 2017 22:37:42    S.O. News Service

برلن،24؍ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے جرمن عوام کو پولنگ میں جوق در جوق شریک ہونے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا ایک سماجی ذمہ داری ہے اور اس کا احساس کیا جائے۔ جرمن صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ جو لوگ اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کرتے، وہ دوسروں کو اپنے ملک کا نظم و نسق سنبھالنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ جرمن صدر نے ان خیالات کا اظہار اخبار بلڈ اَم زونٹاگ کے لیے لکھے گئے اپنے مضمون میں کیا ہے۔ یہ آج 24 ستمبر کی اشاعت میں شامل ہے۔
 


Share: